اہم خبریں

اس دفعہ نیا یہ ہوگا آپ کو لاشیں اکٹھی کرنی ہیں ،تحریک انصاف کے اجلاس میں الجہاد کے نعرے لگائے گئے،عظمیٰ بخاری

لاہور ( اے بی این نیوز   )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔ علی امین گنڈا پور وسائل کو ریاست کیخلاف استعمال کررہے ہیں۔
ایک غیر سیاسی خاتون کی آڈیو آئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پولیس والے اغوا ہورہے ہیں۔ بشریٰ بی بی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کو چلا رہی تھیں۔ آج غیر سیاسی خاتون ہر بندے کو ہدایات دے رہی ہیں کہ کتنے بندے لانے ہیں۔
سیاسی تقریر کرنا،سیاسی پلاننگ کرنا سیاست میں حصہ لینا ہی ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کے اجلاس میں الجہاد کے نعرے لگائے گئے۔ غیر سیاسی خاتون 24نومبر کے حوالے سے ارکان اسمبلی کو پلان بنا کر بتا رہی ہیں۔
اگر لوگ خود نکل رہے ہیں تو ویڈیو بنانے کی ضرورت کیو ں ہے؟یہ پاکستان میں فتنہ فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس دفعہ نیا یہ ہوگا کہ آپ کو لاشیں اکٹھی کرنی ہیں۔
پی ٹی آئی ملک میں فتنہ فسادچاہتی ہے۔ ابھی ان سےچندےکےنام پرایک روپیہ اکٹھانہیں ہوا۔ کل ان کےایک رہنمانےکہا کہ سرپرائزدیں گے۔
یہ لوگ ہمیشہ کی طرح لاشیں چاہتےہیں۔
ان کی مس کال کوعوام سپورٹ نہیں کریں گے۔ علی امین گنڈاپورریاست کیخلاف جنگ کی باتیں کررہےہیں۔ بشریٰ بی بی،علی ا مین جہادمیں اپنےبچوں کوبھی ساتھ لائیں۔
ریاست کےخلاف جہادنہیں ہوتا۔ ریاست کیخلاف جہادکرنےوالوں کاانجام براہوتاہے۔

مزید پڑھیں  :صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا شکنجہ مزید سخت

متعلقہ خبریں