اہم خبریں

عمران خان،بشری ٰبی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )عمران خان،بشری ٰبی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت۔ ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں کے جواب داخل نہ کرائے گئے ۔
عدالت نے سماعت کل 20 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان سے سوالناموں پر جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران ملزمہ بشریٰ بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں۔ طبی بنیادوں پر ملزمہ کی حاضری سے ایک روزہ استثنی کی دائردرخواست منظور کرلی گئی۔
وکلا صفائی نے 16 گواہان کی لسٹ پیش کردی،عدالتی گواہ کے طور پر طلب کرنے کی استدعا کی گئی۔ نیب وکلا نے کہا کہ کسی کو عدالتی گواہ کے طور پر طلب کرنے کا اختیار عدالت کا ہے۔
اس درخواست پر اعتراض نہیں لیکن عدالت اسے مناسب وقت کےلئے رکھ لے۔
ضابطہ فوجداری کے مطابق گواہان کی شہادت مکمل ہونے پر ملزمان سوالات کے جواب دیتے ہیں۔ قانون کے مطابق ملزمان سے 342 کے سوال ناموں پر جواب طلب کئے جائیں۔
ملزمان کے پاس ابھی اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کا حق بھی ہے۔
اس وقت 16 گواہان کو طلب کرنے کا مقصد صرف کیس کو طول دینا ہے۔ عدالت نے وکلاصفائی کی گواہان طلب کرنے کی درخواست کو مناسب وقت پر سماعت کے لئے رکھ لیا۔
ہمیں ملزمہ بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر پیش کی گئی درخواست پر بھی اعتراض نہیں۔
تاہم قانون کے مطابق درخواست کے ساتھ پلیڈر مقرر کیا جائے۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی ۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا ۔
ملزمان کی جانب سے عثمان گل اور چودھری ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے ۔ نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں  :وزیراعلیٰ مریم نے ’چیف منسٹر ڈائیلاسز پروگرام کارڈ‘ کے اجراء کی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں