حافظ آباد ( اے بی این نیوز )صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا شکنجہ مزید سخت۔ : فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈائون،106فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،2 فوڈ پوائنٹس بند کر دیئے گئے۔
4 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد، بھاری مقدار میں اشیا تلف کر دی گئیں ۔
راستوں کی ناکہ بندی کرکے 52 گاڑیوں میں موجود 6ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے ،ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کارروائیاں کی گئیں۔
بیکری اور فاسٹ فوڈہوٹل کی خلاف ورزیوں پر پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔ صفائی کے ناقص حالات، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں۔ فریزر کی انتہائی خستہ حالت، گوشت اور ڈیری آئٹمز اکٹھی رکھی پائی گئیں۔
معمولی نقائص پر41 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کردیے گئے۔
مزید پڑھیں :نویں اور دسویں جماعت کی داخلہ فیس میں 50 فیصد اضافہ