اہم خبریں

حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز،تمام تر ہدایات و شرائط سا منے آگئیں،جانئے کون کون سی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گا،ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج درخواست کے ہمراہ دو لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔

دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔ یکم تا 10 فروری بقیہ حج واجبات ادا کرنا لازمی ہوں گے۔ سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سپانسر شپ سکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔

بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہو گی۔ وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔

اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز، قربانی کی سہولت دستیاب ہونگی۔ سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں۔ شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

ایڈوانس سٹیج کی حاملہ خواتین سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گی۔ 12 سال سے کم عمر بچے سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رہنمائی میسر ہو گی۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے کہا ہے باہر آکر سیاسی انتقام نہیں لوں گا،علی محمدخان

متعلقہ خبریں