راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے جو سموگ کے وجہ سے بند کر دیے گئے تھے کیونکہ اس وجہ سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے تھے اب مصنوعی بارش کے بعد حالات کافی کنٹرول میں آچکے ہیں انہی تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے ڈی جیما حولیات نے منگل سے راولپنڈی ڈویژن میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں راولپنڈی اٹک جہلم اور چکوال شامل ہیں اساتذہ اور تمام طلبہ کو باقاعدہ طور پر یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکولوں میں کالجوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ جو تعلیمی حرج ہوا ہے اس کو پورا کیا جا سکے نیز کمیشن راولپنڈی نے محکمہما حولیات سے چھٹیوں پر پابندی اٹھانے کی درخواست کی تھی کیونکہ اسکول نہ آنے کی وجہ سے اور بند ہونے کی وجہ سے تعلیم کا بہت زیادہ حرج ہو رہا تھا
حکام نے سموگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے اب یہ چیز واضح ہوئی ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہوتا دکھائی دے رہا ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع نے مزید بتایا کہ 19 نومبر سے لاہور میں سکول کھولنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے بازہفتہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا واضح رہے کہ لاہور میں پہلے ہی سموک کے حالات جو ہیں
وہ خراب ہیں لیکن اب مصنوعی بارش کے بعد صوبائی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب حالات کافی بہتر ہو گئے ہیں اور انہی حالات کے بہتر ہونے کی وجہ سے موٹروے کو بھی کھول دیا گیا ہے اب اس وقت سورج بھی آسمان پر پورے آب و تاب سے چمک رہا ہے
مزید پڑھیں :عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی