اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) علی محمد خان نے کہا ہے کہ 24نومبرکو پورے پاکستان سے عوام نکلیں گے۔ اور سیز پاکستانیوں سے بھی درخواست کروں گا آزادی کیلئے نکلیں۔
فارم 47والی حکومت ایک سیاسی لاش ہے جس کو لیکر شہباز شریف چل رہے ہیں۔
میں ووٹ کو عزت دے کر چلنے والا بندہ ہوں۔ سترہ سیٹیں ن لیگ کی تھی اور ایک سو سترہ ہماری تھیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ باہر آکر سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔
باہر نکل کر پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس،مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد