اہم خبریں

ریڈزون جانے والوں کیلئے سہولت ، وفاقی پولیس کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ریڈزون جانے والوں کیلئے سہولت ، وفاقی پولیس کا بڑا فیصلہ ۔ سیکیورٹی ڈویژن نے اعلیٰ حکام کو سفارشات بھجوا دیں۔ ترجمان کے مطابق وفاقی پولیس ریڈزون کے لیے ویریفائی لین کو متحرک کرے گی۔
ویریفائی لین میں سویلین کی گاڑیاں بھی گزر سکیں گی ۔ سویلین گاڑیوں کو ویریفائی لین کے لیے الگ سٹیکر جاری کیا جائے گا۔ ویریفائی لین کیلئے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کو اپنی رجسٹریشن پولیس کے پاس کرانا ہو گی ۔
پولیس کی تصدیق کے بعد گاڑیوں کو خصوصی سٹیکر جاری کیا جائے گا ۔ خصوصی سٹیکر والی گاڑیاں بغیر رکے ویریفائی لین سے ریڈ زون داخل ہو سکیں گی۔ سکیورٹی ڈویزن کی سفارشات پر آئی جی اسلام آباد حتمی فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں :مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آگئی، مریم اورنگزیب

متعلقہ خبریں