اہم خبریں

فواد چوہدری کا پمز ہسپتال میں چیک اپ،ڈاکٹرز نے تندرست قراردیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو ڈاکٹرز نے تندرست قرار دے دیا۔فواد چوہدری کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول پمز اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں چیک کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں تندرست قرار دیا۔پمز اسپتال کے احاطے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے، یہ احمق لوگ عمران خان کو تنہا کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی بولتا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے، پہلے شہباز گل، اعظم سواتی اور اب مجھےگرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کون تھے جنہوں نے گرفتار کیا، ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے دور میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثناءاللّٰہ مثال ہیں۔فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بس کیا کریں یہی تو ہوا لیکن افسوناک ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھائی نے میری گرفتاری پر احتجاج کیا تو گرفتار کرکے اس پر تشدد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں