اہم خبریں

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کرنی ہے، مشکل فیصلے ملک کی خاطر کررہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )واضح کرنا چاہتا ہوں آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کا اپنا پروگرام ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پریس کانفرنس ۔ کہا آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے رابطہ رہتا ہے۔ امریکہ میں ورلڈ بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں کے ذمہ داران اور سٹیک ہولڈر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کرنی ہے۔ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ ۔ ۔ مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ۔ مہنگائی 38فیصد سے کم ہو کر 7فیصد پر آگئی ۔ ریٹنگ ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔ مشکل فیصلے ملک کی خاطر کررہے ہیں۔ ملک میں شرح سود میں کافی حد تک کمی آگئی ۔ سوگ کے خاتمے کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :ہری پور میں سکول کا کام مکمل نہ کرنے پر طالب علم پر تشدد کرنے والا ٹیچر گرفتار

متعلقہ خبریں