اہم خبریں

عمران خان ایک بڑی سیاسی طاقت،ان سے مذاکرات کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، ہمایوں مہمند

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بڑی سیاسی طاقت ہیں۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
بانی پی ٹی آئی کو سیاست سے مائنس کرنے کا تجربہ فلاپ ہوا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہماری حکومت کے دوران 10سے زیادہ لانگ مارچ ہوئے۔ معاشی پالیسیوں کا تعلق احتجاج اور جلوسوں کے ساتھ نہیں ہوتا۔ رہنما پیپلزپارٹی رضا ہارون نے کہا ہےعمران خان کے مطالبات لانگ مارچ سے حل نہیں ہوں گے۔
مذاکرات کے بغیر مسائل کاحل مجھے نظر نہیں آرہا،احتجاج شروع ہو ا نہیں اور مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ احتجاج تو حکومت کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ہوتا ہے۔ تحریک انصاف میں کوئی لیڈرشپ ہے ہی نہیں۔
تحریک انصاف کارویہ سیاسی جماعت والانہیں۔ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات ہوئےتوبانی سےہی ہوں گے۔ علی گوہربلوچ نے کہا ہے کہ مشرف کےریفرنڈم میں بانی پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا۔
مشرف نےبانی کوکہاآپ2سے زیادہ نشستیں نہیں جیت سکتے۔
تحریک انصاف نے9مئی کیاحقیقت کوجھٹلایانہیں جاسکتا۔ اسٹیبلشمنٹ نےواضح کردیاکہ پی ٹی آئی سےمذاکرات نہیں ہو نگے۔ پی ٹی آئی نےاپنےپاؤں پرخودکلہاڑی ماری سیاسی جماعتوں کوکچھ نہیں سمجھتے۔

مزید پڑھیں :اس وقت ملک عملی طور پر جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے ،قوم اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکلے گی،اسد قیصر

متعلقہ خبریں