اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انتخابات 2024 مبینہ دھاندلی کے حوالے سے 3 مقدمات کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل ۔ جسٹس اطہر من اللہ کی جگہ جسٹس شاہد وحید بنیچ کی سربراہی کریں گے ۔ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی بنیچ کا حصہ ہوں گے ۔
جسٹس اطہر من اللہ بنیچ کا حصہ نہیں رہے ۔ کیس کی تین رکنی بنچ 20نومبر کو سماعت کرے گا ۔ پی بی 28 کیچ میں ہمل خان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ۔ پی بی 44 کوئٹہ میں عبیداللہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ۔
بلوچستان اسمبلی کے ہی حلقہ پی بی 45 میں علی مدد جتک نے اپیل دائر کر رکھی ہے ۔ سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو حکم امتناع پر بحال کر رکھا ہے ۔ الیکشن ٹربیونل نے علی مدد جتک کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں :اس وقت ملک عملی طور پر جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے ،قوم اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکلے گی،اسد قیصر