اسلام آباد (نیوز ڈیسک )فواد چوہدری پر جو دفعات لگائی گئیں ہیں ان کے تحت ان کی کتنی سزا ہو سکتی ہے ،قانو نی ماہرین کے مطابق اس میں ایک ایسی دفعہ ہے جس کے تحت فواد چوہدری کو عمر قید بھی ہو سکتی ہے اور یہ دفعہ 124 اے ہے ،یہ دفعہ، وفاقی یا صوبائی حکومت یا کسی ادارے کے خلاف بغاوت انگیز تقریر کرنے یا اِن اداروں کی توہین کرنے پر لگتی ہے۔رہنما تحریک انصاف پر چار دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایک دفعہ 506 ہے جو کسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر لگتی ہے، اس کے تحت 2 سال قید یا جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ دفعہ 153 اے تب لگائی جاتی ہے جب کوئی دشمنی یا نفرت کے جذبات بڑھائے یا ابھارنے کا اقدام کرے۔اس کے علاوہ مقدمے میں دفعہ 505 بھی شامل ہے۔اگر تقریر کسی طبقے کو خوف زدہ کرے یا کھلبلی مچانے کا باعث بنے تو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید کی سزا اور جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔















