لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام۔ اس کے تحت خصوصی افراد کی آسانی ،انکو کارآمد بنانے کیلئے معاون آلات کی فراہمی کا منصوبہ شامل ہے۔
خصوصی افراد کو معاون آلات فراہمی کیلئے درخواست وصولی کا باقاعدہ آغاز۔ خصوصی افراد گھر بیٹھے سوشل ویلفیئرکے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ خصوصی افردا وہیل چیئر اور ہیرنگ ایڈ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ
سماعت سے محروم افراد کو ہیرنگ ایڈ سے آسانی ،سہولت دی جائے گی۔ وہیل چیئر سے خصوصی افراد نقل وحرکت کیلئے محتاج نہیں ہوں گے۔ لاہور:خصوصی افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں ہے۔ چاہتی ہوں خصوصی افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح زندگی گزاریں۔
مزید پڑھیں :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر شروع ،پاکستان مونومنٹ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی،باقی روٹ بارے جانئے