اہم خبریں

عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف مسلسل غیر ملکی مداخلت کو دعوت دی رہی ہے، شیری رحمان

لاہور ( اے بی این نیوز   )نائب صدر پیپلز پارٹی وسینیٹر شیری رحمان کا امریکی کانگریس ارکان کی جانب سے صدر بائیدن کو لکھے خط پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف مسلسل غیر ملکی مداخلت کو دعوت دی رہی ہے۔

امریکی کانگریس ارکان کی جانب سے صدر بائیڈن کو خط “حقیقی آزادی” کے بیانیہ کے تابوت میں ایک اور کیل ہے۔ یہ خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح طور مداخلت ہے۔ کسی بھی دوسرے ملک کے سیاسی و قانونی معاملات میں مداخلت کرنا بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔

یہ خط پاکستان کے سیاسی نظام اور عدلیہ کی خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے۔ یہ ایک خطرناک مثال بھی قائم کرتا ہے کہ کوئی ملک کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کو جائز سمجھنے لگیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کرنے کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں۔

یہ وہی سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں “امریکی مداخلت” پر بیانیہ بنا کر سیاست کرتی رہی ہے۔اب ان کی جانب سے خود اسی طرح کی مداخلت کا سہارا لینا دہرا معیار ہے۔صدر آصف علی زرداری نے 12 سال جیل میں گزارے۔

انہوں نے اور نہ ہی پیپلز پارٹی نے کبھی بیرونی لابی فرموں کو اپنے حقوق کے لیے اس طرح کی درخواستیں لکھنے کے لیے استعمال کیا۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اپنے مسائل اور قانونی جدوجہد کے لیے ملکی اداروں میں ہی اعتماد رکھتی ہیں، نہ کہ غیر ملکی طاقتوں اور لابنگ گروپوں پر۔
مزید پڑھیں :شاہ محمود نے عوام کو پیغام دیا ہے 24 نومبر کی کال اہم ہے،مہربانوقریشی

متعلقہ خبریں