اہم خبریں

لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس کے خطرناک اشارے،شہریوں کو محتاط رپنے کہ ہدایت

لاہور ( اے بی این نیوز   )سیکرٹری تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس766جبکہ دہلی کا812 ہے،شہری احتیاط کریں۔ گھروں میں رہ کر اوراپنی گاڑیوں کی فٹنس کروا کر ڈی ٹوکس مہم کا حصہ لیں۔
شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں محکمہ تحفظ ماحول نے24 صنعتی یونٹس سیل،21مسمارکئے۔ 6ایف آئی آرز درج،بغیرترپال کے ریت اورمٹی کی ٹرالیوں کا داخلہ شہرمیں ممنوع ہے۔
ای پی اے کی ریت کی ٹرالیوں کی رات بھر نگرانی جاری ہے۔ سموگ سے متاثرہ افراد ماسک کا استعمال کریں اور گھر کے اندر رہنے کو ترجیح دیں۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔ فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے بچوں اور بزرگوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے روکاجائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہری آلودگی سے بچاؤ کے لئے ماسک کا استعمال کریں ،
مزید پڑھیں :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر شروع ،پاکستان مونومنٹ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی،باقی روٹ بارے جانئے

متعلقہ خبریں