اہم خبریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر شروع ،پاکستان مونومنٹ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی،باقی روٹ بارے جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر شروع ہو گیا۔ چیمپئنز ٹرافی فیصل مسجد سے پاکستان مونومنٹ پہنچ گئی،سابق کرکٹر شعیب اختر کے علاوہ آئی سی سی اور پی سی بی حکام بھی ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

پاکستان مونومنٹ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کو دامن کوہ پہنچایا جائے گا۔ کل ٹرافی کو اسلام آباد کے مختلف سکولوں اور کالجز میں بھی لے جایا جائے گا،جس کے بعد ٹرافی کو ایبٹ اباد لے جایا جائیگا۔ ٹرافی کو 19 نومبر کو مری ، 20 نومبر کو نتھیا گلی لے جایا آئے گا۔ ب

ٹرافی کو ٹیکسلا اور خانپور ڈیم بھی لے جایا جائے گا۔ ٹرافی 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔ فوگ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے اسکردو، کے ٹو بیس کیمپ، ہنزہ، مظفر آباد اور لاہور کا ٹور کینسل کر دیا گیا، 26 سے 28 نومبر تک ٹرافی افغانستان میں رہے گی۔

مزید پڑھیں :کر کٹ شائقین کیلئے اچھی خبر،آئی سی سی کا پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ ، ٹرافی ٹور کا آغاز

متعلقہ خبریں