لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو 17 نومبر سے 24 نومبر تک بند رکھنے میں توسیع کرنے کا اعلان کردیا، قبل ازیں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 17 نومبر تک بند رکھنے کے اعلان کو مزید توسیع دیتے ہوئے 24 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے
مگر تعلیمی ادارے بند رکھنا بھی ہماری مجبوری ہے کیونکہ بچوں کو مضر صحت اور سموگ کے مہلک اثرات سے بچانے کیلئے اتنہائی فیصلہ کرنا پڑا، سکولز انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں کہ وہ آن لائن تعلیم کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ بچے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکیں۔پنجاب میں اسموگ کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا ،
حکومت نے تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا 24 نومبر تک اسکول بند رہیں گے ، اس سے پہلے تعلمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :پنجاب یونیورسٹی کا تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان،نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا