اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بیان جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام سے اقتصادی معاملات پر مذاکرات مثبت رہے ہیں۔
12 سے 15 نومبر تک مشن چیف ناتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے، جس میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے لیے موجودہ قرضہ پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے، اہداف پر سختی سے عمل درآمد سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت ٹیکس ادا نہ کرنے والے شعبے سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ توانائی میں اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
پاکستان ، اقتصادی ترقی کے لیے معاشی پالیسیوں اور حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے مذاکرات کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد 2025 کی پہلی سہ ماہی میں دوبارہ ملاقات کرے گا۔پاکستان آئے گا۔
مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ