اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حکومت کا بڑا فیصلہ،عوام کو خوشخبری دیدی

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھی گئی ہیں۔ وزیر اعظم منظوری دیدی۔اوگرا کی ورکنگ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔ اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قمیتوہی پرانی قائم رہے گی۔

وفاقی حکومت کو پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر پٹرولیم لیوی بڑھانے کا بھی اختیار ہے۔ اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر وصول کی جا رہی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھی گئی ہیں۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248.38 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.14 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

اس سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان تھا۔

واضح رہے کہ یکم نومبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1.35 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.85 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی اسلام آباد میں  مصنوعی بارش، محکمہ موسمیات نے تصدیق کر دی

متعلقہ خبریں