الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس 9ہزار روپے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا۔5 سالہ میعاد کے 36 صفحات کے عام پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی۔اس کے علاوہ 10 سالہ میعاد کے 36 صفحات والے عام ای پاسپورٹ کی فیس 13,500 روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 22,500 روپے ہوگی۔72 صفحات کے عام ای پاسپورٹ کی فیس 24,750 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 40,500 روپے ہوگی۔ای پاسپورٹ صرف اسلام آباد سے جاری کیے جائیں گے۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel