راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری۔ مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔ ٹیکنالوجی کے میدان میں پنجاب ایک بار پھر آگے ۔
جہلم، چکوال، تلہ گنگ ، گوجر خان میں ‘سیڈ کلاوڈنگ’ کے نتیجے میں بارش۔ محکمہ موسمیات نے تصدیق کر دی ۔ دوپہر2 بجے ‘کلاوڈ سیڈنگ’ کی گئی تھی ، جہلم اور گوجر خان چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی۔
‘کلاوڈ سیڈنگ’ کے اثرات لاہور پر بھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا قوی امکان۔ مصنوعی بارش سے سموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا
آج بارش کی صورت میں اچھی خبر آئی ہے۔ گزشتہ برس یواےای کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہو نے جا رہی ہیں،جانئے