اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کا اعدادوشمار جاری کردیا ۔ جس کے مطابق
ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ایک ہفتے میں صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
انڈے فی درجن 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ہفتے میں لہسن فی کلو 27 روپے تک اضافہ ہوا۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے تک مہنگا ہو۔ ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہوا۔ برانڈڈ گھی فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا۔
پانچ کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 17 روپے تک کا اضافہ ہو۔ گڑ، پیاز، آلو، تازہ دودھ، دالیں، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل۔ دال ماش، زندہ مرغی، کیلے اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل۔
ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں :یونیورسٹیز، کالجز اور سکول بند،جانئے کتنے دن، نوٹیفکیشن جاری