اہم خبریں

تحریک کانکتہ آغازپوراملک ہوگا،ہرجگہ سےلوگ نکلیں گے،سلمان اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان نےفائنل کال دیدی ہےاس میں ردوبدل نہیں ہوگی۔ بنیادی حقوق کوتوحکومت نےپہلےہی سلب کررکھاہے۔
معلومات تک رسائی کوبندکررکھاہے،کسی کوبھی گرفتارکرلیاجاتاہے۔ ہماراآئینی وقانونی حق ہے،ہم کوئی غلام قوم نہیں ہیں۔ فریب پرمبنی حکومت قائم ہےاس کوکتنی دیربربادی کاموقع دیناہے۔
قوم کےپاس اب کوئی راستہ نہیں رہا،یہ کہتےہیں27ویں ترمیم بھی لائیں گے۔
تحریک کانکتہ آغازپوراملک ہوگا،ہرجگہ سےلوگ نکلیں گے۔ ہم آئین کی بحالی اورعدلیہ کی سربلندی چاہتےہیں۔ ہمیں امید اورتوقع ہےکہ5لاکھ سےزائدلوگ نکلیں گے۔ ہم اپناآئینی وقانونی حق استعمال کریں گے،راستےبندنہیں کرنےچاہئیں۔ ہمارامطالبہ ہے کہ ملک میں آئین وقانون کوبحال کریں۔

مزید پڑھیں :خواجہ سراؤں کی قسمت کھل گئی،سرکاری ملازمتوں کی آفر،درخواست دینے کی آ خری تاریخ جانئے کونسی ؟

متعلقہ خبریں