اہم خبریں

عدلیہ سے ساز باز کرکے ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا،نوازشریف

لندن ( اے بی این نیوز     ) قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے لوگ کیوں نکلیں گے؟ قوم عمران خان کے کس کارنامے پر باہر نکلے؟
پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے۔ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں۔ عمران خان نے باجوہ،فیض حمید کیساتھ مل کر ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا۔ ان کے دور میں ہم نے بدترین ظلم برداشت کیے ہیں۔
میں 3بار وزیراعظم رہا،جیل میں اطلاع ملی تمہاری بیوی فوت ہوگئی۔ ہم نے بدترین ظلم برداشت کیے ،یہ کس بات کا طعنہ دیتے ہیں؟۔ پی ٹی آئی اپنا کوئی ایک منصوبہ دکھا دے جس پر وہ فخر کرسکے۔
عدلیہ سے ساز باز کرکے ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔
انہوں نے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ 26ویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے۔ پہلے بھی ایسی ترمیم کی جس کو اس وقت کی عدلیہ نے ختم کیا۔ اگر دوبارہ خلل نہ ڈالا گیا تو ہم حالات سنوار لیں گے۔

مزید پڑھیں :دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں

متعلقہ خبریں