لاہور(وقائع نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظرملک بھر میں پارٹی کارکنان کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس میں کارکنان ہدایت کی گئی ہے کہ جیسے ہی ان تک عمران خان کی گرفتاری کی اطلاع پہنچے اپنے اپنے علاقوں میں مقامی تنظیموں کی قیادت میںسڑکیں بلاک کرکے کارکنا ن بھرپوراحتجاج کریں ، پارٹی چیئرمین عمران خان نے اپنی تنظیموں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں ایسا احتجاج کیاجائے جس طرح ترکی کے عوام نے طیب اردگان کی کال پر احتجاج کیاتھا، تنظیمی ذمہ داران کی جانب سے کارکنان کو متحرک کیاجارہاہے،کارکنان کی خاصی تعداد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہے۔