اہم خبریں

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔
آمنہ قادر کو جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر بنا دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں ۔
کمیٹی پنجاب میں جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے۔ چیف جسٹس نے آن لائن اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔ آن لائن اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم و دیگر کی شرکت

مزید پڑھیں :غلط اور گمراہ کن معلومات کا تیزی سے پھیلاوؤایک اہم چیلنج ہے، آرمی چیف

متعلقہ خبریں