لاہور (اے بی این نیوز )سموگ آفت بن گئی۔ ایمرجنسی نافذ۔ صورتحال برقرار رہی تو لاہورا ور ملتان میں جمعہ، ہفتہ، اتوار مکمل لاک ڈائون ہوگا۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکولز تاحکم ثانی بند۔ کالجز اور یونیورسٹیاں آن لائن کلاسز پر منتقل۔ بدھ تک ڈیٹا دیکھیں گے۔ ایک ہفتے کے لئے ہر طرح کی کنسٹرکشن پر پابندی۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس۔ ریسٹورنٹس شام چار بجے بند کرنے کا اعلان۔ چار بجے کے بعد ٹیک آوے کی اجازت۔ سموگ سے نمٹنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے سموگ کی 10سالہ پالیسی لانچ کردی۔ ایئرکوالٹی انڈیکس عالمی سطح پر ہوتے ہیں۔ سموگ اب صحت کے بحران میں تبدیل ہوچکا۔ جوڈیشل کمیشن کو سموگ سے نمٹنے کے منصوبے سے آگاہ کردیا۔ میں خود عدالت جاکر بریفنگ دیناچاہتی ہوں۔ 8سوسے زائد بھٹے مسمار کر دیئےگئے۔ سموگ انسانی جان کےلئے انتہائی خطرناک ہے۔ شہری موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے علاوہ باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں
مزید پڑھیں :آئینی بینچ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر