اسلام آباد (اے بی این نیوز )فوادچودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی ترمیم یا مدت میں توسیع کیخلاف کال نہیں دی گئی۔ عمران خان کی جانب سے سیاسی معاملات پر احتجاجی کال دی گئی ہے۔
عمران خان کو پہلے عدالتوں سے امید تھی لیکن اب وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ عمران خان 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں سے بھی مایوس ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ڈو اور ڈائی احتجاج کی کال میں مولانا فضل الرحمان کو شامل کرنا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن الائنس ہونا چاہیے تھا۔ گرینڈ اپوزیشن الائنس نہ بننے کا نقصان بھی پی ٹی آئی کو ہی ہو رہا ہے۔