اہم خبریں

سکیٹر جی 13 اور جی 14 میں کمرشل پلاٹس کی 8ارب سے زیادہ کا شاندار نیلام عام

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤ سنگ اتھارٹی کی طرف سے سکیٹر جی 13 اور جی 14 میں کمرشل پلاٹس کی 8ارب سے زیادہ کا شاندار نیلام عام ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤ سنگ اتھارٹی کی جانب سے سکیٹر جی 13 اور جی 14 کے کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام گندھارا سٹیزن کلب ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔ اس بولی میں 22 پلاٹ نیلام کیے گئے- جس کے نتیجے میں ہاؤ سنگ اتھارٹی کو 8 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل ہوا جو کہ اتھارٹی کی تاریخ میں ایک مثال ہے-

نیلام ہونے والے پلاٹوں میں جی 13 میں 2600 سکوائر یارڈ کا مکس یوز کمرشل پلاٹ ،جی 14 مرکز میں ڈبل پارکنگ کے حامل چار کمرشل پلاٹ،جی 13میں بازار نمبر 5 میں دو کمرشل پلاٹ، جی 13کے بازار نمبر 6میں چار کمرشل پلاٹ،سکیٹر G-14/2کے بازار نمبر ایک میں چار کمرشل پلاٹ اور سکیٹر G-14/3کے بازار نمبر دو میں 6کمرشل پلاٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ انویسٹرز کے اعتماد کی بحالی ادارے اور ملکی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔

ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ہاؤ سنگ اتھارٹی نے تمام انویسٹرز کو مبارکباد دی اور انہیں بھر پور تعاون اور ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شفاف نیلامی سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہےاور معاشی استحکام میں مدد ملتی ہے ۔ ا س ضمن میں سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی سیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے اسے سرمایہ کار دوست اقدام قرار دیا جو آئندہ منصوبوں کی نیلامی اور مزید سرمایہ کاری میں مددگار ثابت ہو گا۔

اس موقع پر خیالات کے اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاروں نے مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے انویسٹرز فیسلیٹیشن سیل کے قیام پر ڈائریکٹر جنرل (ایف جی ای ایچ اے ) کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ منافع بخش سرمایہ کاری کے امکانات کی تلاش کے لیے آئندہ بھی اتھارٹی کے ساتھ تعاون و ورکنگ ریلیشن شپ مزید مضبوط ہو گا۔

مزید پڑھیں :کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، چیمپیئنز ٹرافی کا ٹور پاکستان کے کن کن شہروں میں کرایا جائے گا ، شیڈول آگیا جانئے

متعلقہ خبریں