اسلام آباد (اے بی این نیوز )راہنماپی ٹی آئی تیمورسلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کےحقوق کی جنگ لڑرہےہیں۔ غیرقانونی نظام ملک کوہائی جیک کرکےبیٹھاہواہے۔ ملک میں آئین وقانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
عدالت کوئی فیصلہ کرےتوحکومت اس کوتسلیم نہیں کرتی۔
حکومت نےالیکشن ٹریبونلزکےچلنےنہیں دیا۔ حکومت نےعوام کیلئے2آپشنزچھوڑدیےہیں۔ آئین وقانون کی حکمرانی کیلئےعوام کونکلناپڑےگا۔ جدوجہدکامیاب ہونےکےعلاوہ کوئی راستہ ہونہیں سکتا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
دیکھاجائےکیا8فروری کوبیٹھنےوالانظام آئینی ہے۔ یہ لوگ کیاسمجھتےہیں کیا25کروڑ عوام کوکچھ پتہ نہیں۔ یہ مارشل لاپلس حکومت ہے۔ آج نہ میڈیاکچھ کہہ سکتاہے اورنہ پی ٹی آئی کوبولنےدیاجارہاہے۔
ریاست کاکام ہےتمام اکائیوں کوساتھ لےکرچلے۔ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت دن بدن کمزورہورہی ہے۔ تحریک انصاف کوتقسیم کرنےوالوں کوکچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ہمارے ورکرکیلئےپنجاب اورخیبرپختونخواکےحالات میں بہت فرق ہے۔
علی ظفر نے کہا ہے کہ کوئی بھی کیس لگنے سے پہلے یہ سوچا جائے گا کہ کیس کوکونسی بینچ نے سننا ہے۔ احتجاج جلدبازی میں نہیں ہوتا اس کیلئے طریقہ کار طے کیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ اور آئینی بینچ نے کام کا آغاز کردیا ہے۔
فی الحال میں وکلا کی جانب سے ایسا کوئی انقلاب نہیں دیکھ رہا۔ آئینی بینچ کا مقصد ہرگز مقدمات کو جلدی نمٹانے کا نہیں تھا۔ جن مسائل کی ہم نے نشاندہی کی تھی ان کا نظر آنا شروع ہوا ہے۔ پارلیمنٹ کی ساکھ جب نیچے جاتی ہے تو جمہوریت کونقصان ہوتا ہے۔ تینوں اسمبلیوں کے اپوزیشن لیڈران کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔