اہم خبریں

حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرے گی؟ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، علیمہ خان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز غیر آئینی باتیں کرکے ہمیں پنجاب میں روکنے کی کوشش کریں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرے گی؟ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ اس احتجاج میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سب سے آگے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اکیلے ڈی چوک پہنچ جائیں اور گرفتار ہو جائیں تب بھی لوگ 24 نومبر کو پہنچیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بانی کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دی ہے۔
اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاج ہوگا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کاانقلابی اقدام، سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، وفاق، وزرات دفاع، داخلہ اور کابینہ ڈویژن، چاروں صوبوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے

متعلقہ خبریں