اہم خبریں

پنجاب میں دھند اور سموگ کاروگ برقرار، آلودہ فضا والے شہروں میں لاہور کی برتری برقرار

لاہور ( اے بین این نیوز      )پنجاب میں دھند اور سموگ کاروگ برقرار۔ آلودہ فضا والے شہروں میں دنیا اور پاکستان بھر میں لاہور آج پھر سر فہرست ۔ پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد687ریکارڈ۔ ملتان کا دوسرا نمبر ۔ پشاور کاتیسرانمبر۔ صبح کے وقت دھندکے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے پرکلر کہار کے قریب گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں2 افرادجاں بحق۔ تیسرا شدید زخمی۔ سموگ کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر۔ سموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مزید86مقدمات درج۔ 13افراد گرفتار۔ دھواں چھوڑنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔ پنجاب اربن یونٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی پھیلانے میں سب سے آگے ہیں ۔ شعبہ ٹرانسپورٹ کا فضائی آلودگی پھیلانے میں 83 فیصد کردار ہے۔ صنعتی سرگرمیاں دوسرے نمبر پر ۔ فضائی آلودگی پھیلانے میں حصہ 9 فیصد ہے۔ زرعی فضلہ جلانے کا کردار 4 فیصد اور کچرا جلانے کا حصہ ساڑھے تین فیصد ہے.

مزید پڑھیں :عمران خان کاانقلابی اقدام، سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، وفاق، وزرات دفاع، داخلہ اور کابینہ ڈویژن، چاروں صوبوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے

متعلقہ خبریں