اہم خبریں

سپریم کورٹ کا ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش

سپریم کورٹ کا ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش،صوبوں سے رپورٹ طلب
اسلام آباد (  اے بی این نیوز       )سپریم کورٹ کا ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش۔ آئینی بینچ نے اقدامات پر صوبوں سے رپورٹ طلب کر لی ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ماحولیاتی آلودگی صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
زرعی زمینوں پر ڈی ایچ اے اور دیگر سوسائیٹیز بنائی جا رہی ہیں ۔ ماحولیاتی تبدیلی اتھارٹی کا چیئرمین کیوں تعینات نہیں ہوسکا؟چیئرمین تعینات ہوگا تو ہی اتھارٹی فعال ہوگی۔ جسٹس نعیم افغان نے کہا فلیٹ کلچر کو فروغ دیں لازمی نہیں کہ چھ چھ کنال کے بنگلے بنائے جائیں۔ جو علاقے زلزلے کی زد میں نہیں آتے وہاں ہائی رائز عمارتیں بنائی جائیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا اسلام آباد کی ماحولیاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تو سب اچھا ہے۔
کیا عدالت رپورٹ مانگتی رہے گی تو ہی ادارے کام کریں گے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا موجودہ حالات میں اس کیس کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے متعدد فضول درخواستیں خارج کردیں، درخواست گزاروں کو جرمانے

متعلقہ خبریں