راولپنڈی (نیوز ڈیسک )توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں شدید دھند، سموگ کا راج، موٹرو ے بند