اہم خبریں

دانیہ شاہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی، والدہ سلمیٰ بی بی

لودھراں(نیوزڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی، ایف آئی اے ویڈیو وائرل کرنے کا کوئی ثبوت بھی نہیں دے سکی۔لودھراں میں سلمیٰ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ شاہ کے خلاف بےبنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی پر کچھ ثابت نہیں ہو رہا اسے بلاوجہ قید میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی، عامر لیاقت نے وفات سے 4 روز قبل صلح کیلئے رابطہ کیا تھا۔سلمیٰ بی بی نے کہا کہ عدالتوں اور اداروں سے اپیل ہے کہ دانیہ بے گناہ ہے، ضمانت پر رہا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا ہے، عامر کا قتل گھر میں موجود پیسوں کی وجہ سے ہوا ہے، ان کی موت کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں