اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر دفا ع خواجہ آ صف سمو گ کی بگڑ تی صورتحا ل پر پھٹ پڑ ے۔ انتظا میہ پر کڑی تنقید۔ ایکس پر اپنی پو سٹ میں کہا انتظامیہ۔ نوکر شاہی نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے کہ سموگ بھارت سے امپورٹ ہورہی ہے ۔
سب بڑے ملزم انتظامیہ کی سر پرستی میں رشوت کے زور پر سموگ پھیلا رہے ہیں اور ملبہ فصلوں کی باقیات پر ڈال رہے ہیں۔ فصلوں کی باقیات تو موہن جو دڑو کے وقت سے جلائی جارہی ہیں ۔
گاڑیاں سب سے زیادہ آلودگی پھیلاتی ہیں‘۔ ٹرانسپورٹ سے کل اخراج 127 گیگاگرام تھا جب کہ فصل کی باقیات جلانے سے 5.97 گیگا گرام کا اخراج ہوا تھا۔’ لاہور ہائی کورٹ نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ ۔ تاجر تنظیمیں ایک بڑی قوت ہیں اور وہ ان منفرد اوقات کو تبدیل کرنے کے حامی نہیں ہیں۔ ہم سیاستد انوں کی بھی سیاسی دوکانداری ہے کہ ہم مصلحتوں کا شکار ہیں۔ ہمارے کاروبار سیاست کو کوئی زک نہ پہنچے۔
مزید پڑھیں :سموگ ہے کیا یہ کب اور کیسے شروع ہو ئی،اس سے بچنے کی تدابیر کیا ہیں ،جانئے تحقیقاتی رپورٹ میں