اہم خبریں

کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کےہزاروں کیسز، ہوشربا اعداد و شمار سامنے آگئے

پنجاب میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کا انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں ہوا۔ پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں میں پنجاب میں 5,623 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، 2020 میں 1,082 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آئے، 2021 میں یہ تعداد 1,148 تک پہنچی، اور 2022 میں 1,111 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 2023 میں یہ تعداد بڑھ کر 1,250 تک پہنچ گئی، جب کہ 2024 کے صرف 10 ماہ میں 1,077 کیسز درج کیے گئے۔

پنجاب پولیس کے مطابق ان 5,623 کیسز میں سے 4,600 کیسز چالان کیے گئے ہیں، جبکہ 962 کیسز مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیے گئے۔

متعلقہ خبریں