اہم خبریں

وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی 2025 کا اعلان سامنے آگیا

وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانیوں کو خوشخبری دی کہ سال 2025 کیلئے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے جبکہ سرکاری و نجی حج ا سکیموں کیلئے کوٹہ کی تقسیم کا تناسب 50:50 ہے۔

سرکاری ا سپانسر شپ ا سکیم ” پہلے آئے پہلے پائیے“ کے اصول پر ہو گی، سرکاری حج اسکیم کیلئے روایتی لانگ پیکیج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔

سرکاری حج ا سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہوگی، مکہ میں ڈبل بیڈ اور ٹرپل بیڈ رہائش کی سہولت اضافی رقم جمع کرواناہوگی

سرکاری اسکیم کیلئے حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے10 دن کے اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کرانا لازم ہے، بقیہ رقم 1 تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ سے قبل پیسے واپس لینے پر کٹوتی نہیں ہو گی، قرعہ اندازی کے بعد پہلی قسط واپس لینے کی صورت میں 50 ہزار روپے کٹوتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تیسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں 2 لاکھ روپے کٹوتی ہو گی،10 فروری کے بعد نہ جانے کی صورت میں بقیہ رقم واپس نہیں ہو گی، درخواست گزار کے انتقال کی صورت میں مذکورہ بالا کٹوتی عمل میں نہیں آئے گی۔
پی ٹی آئی میں کوئی کنفیوژن نہیں ،سب ایک پیج پر ہیں، شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں