اہم خبریں

سموگ،11 نومبر سے 17 نومبر تک کون کون سے کاروبار بند رہیں گے اور کس کاروبار کی اجازت ہو گی،جانئے

لاہور (اے بی این نیوز)سموگ زدہ 4اضلاع میں مارکیٹیں رات 8بجے بند کرنے کا فیصلہ۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کی تفصیلات کے مطابق سموگ کے مضر اثرات کے پیش نظر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ نے سموگ کی روک تھام کوششیں تیز تر کر دیں
مارکیٹوں کو 8 بجے بند کروانے کے لئے ہر تحصیل کی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر آؤٹ ڈور ڈائیننگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان ڈور شادی ہالز میں ایس او پیز کی پابندی کیساتھ شادیوں کی اجازت ہو گی۔
فارم ہاوسز میں اوپن ڈور شادیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔ مارکیٹیں، بڑے مالز اور سٹورز 8 بجے بند ہو جائیں گے۔ آؤٹ ڈور فٹنس کلب، اور سنوکر کلب مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ان ڈور فٹنس کلب اور جم ایس او پیز کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
نماز جنازہ، تدفین اور متعلقہ تقریبات کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ فارمیسی، میڈیکل سٹورز، طبی سہولیات، میڈیکل لیبارٹریز، ویکسی نیشن سینٹرز کو استثنیٰ حاصل ہے۔ پٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، گروسری، کریانہ سٹورز پر پابندی نہیں ہوگی۔
دودھ، ڈیری کی دکانیں، مٹھائی کی دکانیں، سبزی، پھل کی دکانیں کو استثنیٰ حاصل ہوگا ۔ چکن، گوشت کی دکانیں، ای کامرس، پوسٹل، کورئیر سروسز بھی پابندی سے استثنیٰ ۔ بجلی، قدرتی گیس، انٹرنیٹ، سیلولر نیٹ ورکس، ٹیلی کام پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت سزا دی جائے گی۔
یہ احکامات 11 نومبر سے 17 نومبر تک نافذ العمل رہیں گے

مزید پڑھیں :سموگ آسیب بن کر چھاگئی، لاہور کے بعد ملتان، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی لپیٹ میں

متعلقہ خبریں