اسلام آباد (اے بی این نیوز )ریاض میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی برادری سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد اور ترسیل پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
1967کی سرحدوں سے پہلے والی فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔ عالمی برادری غزہ میں فلسطینی شہریوں کی نسل کشی رکوائے۔ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے بند کئے جائیں۔
سلامتی کونسل اسرائیل کی رکنیت معطل کرے۔
فلسطینی ریاست سے متعلق بین الاقوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔ عالمی برادری سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد اور ترسیل پر پابندی کا مطالبہ ۔ 1967کی سرحدوں سے پہلے والی فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔
اقوام متحدہ اسرائیل کو اشتعال انگیز اقدامات سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی رکنیت معطل کرنے کیلئے عالمی برادری کو آمادہ کیا جائے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت۔
اسرائیل کی غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کی مذمت کی گئی۔ اسرائیل بھوک اور فاقہ کشی کوہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے۔ اقوام متحدہ اسرائیل کو اشتعال انگیز پالیسیوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ یو این میں اسرائیلی رکنیت معطل کرنے کیلئے عالمی برادری کو آمادہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں :مسئلہ فلسطین ،لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کیلئے فیصلے کا وقت آگیا،عرب اسلامک سربراہ اجلاس