اسلام آباد (اے بی این نیوز )شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود صوابی جلسہ کامیاب رہا۔ عمران خان سے یکجہتی کیلئے پورے پاکستان سے لوگ آئے تھے۔
احتجاج حتمی ہوگا اس لیے ہم پلان کے مطابق کام کررہے ہیں ۔
عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انتشار نہیں چاہتے۔
ملک مزید خلفشار اور تباہی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
حکومت کو بتانا ہوگا اپنی مرضی کیلئے آئین میں ترمیم کیوں کرائی۔ عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں :سرکاری اور نجی حج سکیم آگئی،جانئے حج کتنے میں ہو گا اور قرعہ اندازی میں نام آنے پر کتنی ادائیگی کرنا ہو گی