اہم خبریں

اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں،وزیراعظم

ریاض ( اے بی این نیوز    )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ 1967کی سرحدوں سے پہلے والی فلسطینی ریاست قائم کرنا ہوگی۔
اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں۔
ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات پر بھی شدید تشویش ہے۔ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر فوری پابندی لگنی چاہیے۔ غزہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف نے بھی فیصلہ دیا۔
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔
کانفرنس میں اٹھنے والی آوازوں کو عملی شکل دینا ہوگی۔ اسرائیل غزہ میں ہزاروں افراد کو شہید کرچکا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جرائم نسل کشی کے مترادف ہے۔ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
غزہ میں فوری جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے ۔ آزادفلسطینی ریاست قائم کی جائے ،دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

مزید پڑھیں :مسئلہ فلسطین ،لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کیلئے فیصلے کا وقت آگیا،عرب اسلامک سربراہ اجلاس

متعلقہ خبریں