اسلام آباد (اے بی این نیوز )لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے مارکیٹیں رات 8بجے بند کرنے کانوٹیفکیشن جاری۔ ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد۔ چاروں ڈویژنز میں آؤٹ ڈور فیسٹیولز۔ کنسرٹس پر بھی ہابندی ہوگی۔ فارمیسز۔ میڈیکل اسٹورز۔ لیبارٹریز اور بیکریوں کو استثنیٰ ہوگا۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز گروسری ایریا کھول سکیں گے۔ فیصلے کا اطلاق 11 نومبر سے 17 نومبر تک رہے گا۔ پنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی کا فیصلہ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرائیوٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالکان کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم ۔ سموگ کی وجہ سے تفریحی مقامات بند ۔ باغ جناح ۔ مال روڈ گیٹ سے سٹوڈنٹس کوداخلے سے روک دیا گیا۔ طلبا نے باغ جناح میں اجازت نہ ملنے پر مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
مزید پڑھیں :سموگ آسیب بن کر چھاگئی، لاہور کے بعد ملتان، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی لپیٹ میں