اہم خبریں

سموگ آسیب بن کر چھاگئی، لاہور کے بعد ملتان، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی لپیٹ میں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سموگ آسیب بن کر چھاگئی۔ لاہور کے بعد ملتان۔ پشاور۔ اسلام آباد اور راولپنڈی بھی سموگ کی لپیٹ میں ۔ ملتان آج بھی فضائی آلودگی میں سر فہرست ۔

ایئرکوالٹی انڈیکس950 ریکارڈ ۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس560۔ پشاور کا 597۔ اسلام آباد کا254 اور راولپنڈی کا اے کیو انڈیکس284 کو چھو گیا۔ لاہور میں خشک کھانسی۔ سانس میں دشواری۔ بچوں میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن میں اضافہ ۔ ایک ہفتے میں شہر کے5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ۔

آنکھوں میں جلن اور جلدی امراض بھی بڑھنے لگے ۔ ماہر ین ماحولیات نے سموگ سے بچے۔ بزرگ۔ خواتین اور امراض قلب کے افراد زیادہ متاثر ہو نے کاخدشہ ظاہر کردیا۔ غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے۔

گرم مشروبات کے استعمال کامشورہ۔ سموگ کے باعث صبح کے وقت موٹر ویز مختلف مقامات سے بند رہی۔ سموگ اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :داخلہ کمیٹی میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین کمیٹی میں تلخ کلامی

متعلقہ خبریں