اسلام آباد ( نامہ نگار )سپریم کورٹ بار نے فواد چودھری کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا،فواد چودھری سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ہیں،ان کے ساتھ بدسلوکی اور ہتھکڑیاں لگانا توہین آمیز رویہ ہے، سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق آئین پاکستان ہر فرد کو شفاف ٹرائل اور حسن سلوک کی ضمانت دیتا ہے، گرفتاری کی وجوہات نامعقول ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں،سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے، سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی روایت کو ختم ہونی چاہیے،آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہار کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے،اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے۔
