اہم خبریں

بابا گورونانک کا جنم دن ،پاکستانی ہائی کمیشن دہلی نے بھارتی سکھ یاتریوں کو 3000ے زائد ویزے جاری کر دیئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک بڑی اخلاقی فتح حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن دہلی نے بھارتی سکھ یاتریوں کو 3 ہزار سے زائد ویزے جاری کیے ہیں۔

سکھ یاتری بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ ویزے 14 نومبر سے 23 نومبر تک کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ سکھ یاتریوں کو پاکستانی حکومت کی طرف سے مذہبی سیاحت کے معاہدے کے تحت اجازت دی گئی ہے۔

سکھوں کے روحانی پیشوا، بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی یاتریوں کو خصوصی ویزے فراہم کیے ہیں۔ یہ اقدامات 1974 کے پاک بھارت مذہبی سیاحت معاہدے کے تحت کیے گئے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویزے کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا گیا ہے۔ بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کاربڑھانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں