اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد کے سیکٹر I-8 مرکز میں برگر کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔رہائشی علاقوں، خاص طور پر کھنہ پل کے قریب دکانوں میں گیس کے بڑے سلنڈروں کو ذخیرہ کرنے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔آس پاس کے رہائشیوں نے اس طرح کے مزید واقعات کے امکانات پر کافی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی حکومت کی روایتی ہٹ دھرمی، پاکستانی وفد کو ویزہ دینے سے انکار