اہم خبریں

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا این ٹی ڈی سی کو تین اداروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ، سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو تین علیحدہ اداروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی خرید و فروخت کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم نے عوام سے کئے گئے وعدے کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے، اور پہلی بار ضرورت سے زائد بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 26 روپے اضافی بجلی استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جو یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک فراہم کی جائے گی۔

اویس لغاری نے کہا کہ سستی بجلی فراہم کرنے کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور عوام کا بوجھ کم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی ڈی سی کی تقسیم کا فیصلہ وزیراعظم کے حکم پر کیا گیا ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی۔ تین نئی کمپنیاں بنائی جائیں گی، جن میں ایک آزاد مارکیٹ آپریٹر ہوگا، دوسرا نیشنل گرڈ آف پاکستان اور تیسرا انرجی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ ہوگا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ یہ اصلاحات توانائی کے شعبے میں انقلاب لائیں گی اور شفافیت میں اضافہ کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکولر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کامیابی سے چل رہا ہے اور بجلی کی چوری اور ریکوری میں بہتر کارکردگی دکھائی گئی ہے۔ نئی کمپنیاں 4 ماہ میں فعال ہو جائیں گی اور ان کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں