لندن میں سابق چیف جسٹس پاکستان، قاضی فائز عیسیٰ پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈالے گئے ہیں۔
انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق، ان 23 افراد میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے شایان علی سمیت دیگر پاکستانی شہری شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان افراد کی حوالگی کے لئے برطانوی حکام کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، تاکہ ان افراد کو پاکستان کے حوالے کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان افراد میں سے کوئی بھی پاکستان آتا ہے تو اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا، کیونکہ ان کے خلاف ملک میں مقدمات درج ہیں۔
پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل دیگر افراد میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبا عبدالمجید کے نام بھی موجود ہیں۔ اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت نے حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ، پیر سے اسکولز کھولنے کا اعلان