اہم خبریں

ملتان پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

ملتان(نیوز ڈیسک ) ملتان بھی رات کے وقت پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 1,900 سے تجاوز کر گیا ہے۔اے کیو آئی کے مطابق لاہور پاکستان کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جب کہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہر بھی دھند اور سموگ سے متاثر ہیں۔

ادھر دھند اور سموگ کے باعث موٹروے ایم ون چارسدہ سے اکبر پورہ، موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور، موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے جھنگاڑا اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کی مارکیٹیں رات 8 بجے اور اتوار کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔سموگ سے متاثرہ چار ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، میوزیم اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی سہولیات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گی۔دریں اثناء لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے شہر میں تمام سیاحتی اور تفریحی پروگراموں اور تقریبات کو 17 نومبر تک معطل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر خزانہ کاآئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پوری نہ کرنے کا اعتراف

متعلقہ خبریں